چینی طیاروں کو روکنے کیلئے تائیوان کی فضائی مشقیں

تائیوان کے فضائی اڈے سے بیک وقت متعدد ایف 16 جہازوں نے جنگی مشق کے طور پر اُڑان بھری


ویب ڈیسک January 05, 2022
5 جنوری 2022 کو تائیوان فضائی اڈے سے ایف 16 طیارے جنگی مشق کیلئے اُڑان بھرتے ہوئے

HYDERABAD: تائیوان کے فضائی اڈے سے بیک وقت متعدد ایف 16 جہازوں نے جنگی مشق کے طور پر اُڑان بھری جس کا مقصد چین کو یہ باور کرانا تھا کہ تصادم کے نتیجے میں تائیوان جوابی حملے کیلئے مکمل تیار ہے۔

رائٹرز کے مطابق تائیوان کے شہر چیائی (Chiayi) جو کہ ملک میں امریکی ایف 16 طیاروں کا گَڑھ ہے، میں اُڑان بھرنے سے پہلے پائلٹوں نے مصنوعی الارم بجنے پر ایف 16 طیاروں کو پرواز کیلئے تیار کیا۔

فضائی مشق 3 دنوں پر مشتمل ہے جس کا مقصد کسی بھی قسم کے تصادم کے نتیجے میں چینی طیاروں کو روکنے کیلئے تائیوان کی جنگی مستعدی کا مظاہرہ کرنا ہے۔

تائیوان اور چین میں کشیدگی برسوں سے جاری ہے جس کی شروعات سرحد کے قریب چینی طیاروں کی سرگرمیوں کیخلاف تائیوان کے ردِعمل سے ہوئی۔

تائیوان کے میجر یین ہسیانگ شینگ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی سرحد کے قریب چینی طیاروں کی سرگرمی میں اضافہ ہوگیا ہے اور ہمارے پائلٹس ان کے ہر قسم کے طیاروں سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔ میجر نے گزشتہ سال کا واقعہ کا بھی ذکر کیا جب انہوں نے چین کے ایک ایسے ہی طیارے کو سرحد میں داخل ہونے سے روکا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں