کراچی کے شہریوں کو بلیک میل کرنے والا جعلی فوجی کیپٹن گرفتار

ملزم خاتون کیساتھ ملکر شہریوں اور سرکاری افسروں کو بلیک میل کرتے تھے، پولیس


ویب ڈیسک January 05, 2022
ملزم خاتون کیساتھ ملکر شہریوں اور سرکاری افسروں کو بلیک میل کرتے تھے، پولیس - فوٹو:ایکسپریس نیوز

MUZAFFARGARH: سہراب گوٹھ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی فوجی کیپٹن کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کے قبضے سے جعلی سروس کارڈ اور وردی برآمد کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سہراب گوٹھ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم اسامہ خود کو فوجی افسر ظاہر کر کے شہریوں کو بلیک میل کرتا تھا، گرفتار ملزم نے ابتداٸی تفتیش میں انکشاف کیا کہ وہ کاٸنات نامی خاتون کے ساتھ مل کر جعلی کارڈ بنائے تھے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم نے بتایا کہ وہ خاتون کاٸنات کے ساتھ مل کر شہریوں اور سرکاری افسروں کو بلیک میل کرکے اپنے غیر قانونی کام نکالتے تھے، گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر ے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |