سعودی فورسزنے حوثی باغیوں کا ڈرون حملہ ناکام بنا دیا

ڈرون کوہدف تک پہنچنے سے قبل تباہ کردیا گیا، ترجمان عرب اتحاد


ویب ڈیسک January 06, 2022
حوثی یمن سے سعودی عرب کے مختلف علاقوں کونشانہ بنانے کی کوشش کرتے ہیں:فوٹو:فائل

HYDERABAD: سعودی فورسزنے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کی طرف کیا گیا ڈرون حملہ ناکام بنا دیا۔

سعودی عرب کی زیرقیادت عرب اتحاد کے ترجمان کے مطابق سعودی فورسزنے حوثیوں باغیوں کی جانب سے بھیجا گیا ڈرون ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی تباہ کردیا۔ ڈرون تباہ کرنے کا واقعہ آج صبح سویرے پیش آیا۔

حوثی باغیوں نے ڈرون حملہ یمن سے کیا تھا ۔ اس سے قبل بھی حوثی باغی ڈرونز کے ذریعے سعودی عرب کے مختلف علاقوں کونشانہ بنانے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔

عرب اتحاد کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سعودی شہریوں کی حفاظت کے لئے سعودی فورسزکے پاس تمام آپریشنل آپشنز موجود ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں