ن لیگ حکومت سے سستی سڑک بنانے پر وزیراعظم کی این ایچ اے کو مبارکباد

4 رویہ ہائی وے مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت سے 138 فیصد کم لاگت میں بنائی گئی، وزیراعظم


ویب ڈیسک January 06, 2022
 یہ کارنامہ عالمی سطح پر مہنگائی اور نرخوں میں اضافےکےباوجودسرانجام دیا گیا، وزیراعظم۔ فوٹو:فائل 

QUETTA:  

وزیراعظم عمران خان نے سستی سڑک بنانے پر وزارت مواصلات اور این ایچ اے کو مبارکباد پیش کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ شفافیت اور ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے عوام کا پیسہ بچانے پر وزارت مواصلات اور این ایچ اے کو مبارکباد دیتا ہوں، 4 لین ہائی وے مسلم لیگ (ن) دور حکومت سے 138 فیصد کم لاگت پر بنائی گئی۔



عمران خان کا کہنا تھا کہ این ایچ اے کے محصولات میں 125 فیصد اضافہ ہوا، وزارت مواصلات نے 5 ارب روپے سے زائد کی مالیت کی زمین کو تجاوزات سے واگزار کرایا، یہ سب عالمی قیمتوں میں اضافے اور افراط زر کے باوجود ممکن ہوا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں