کنگنا رناوت نے بھارتی پنجاب کو دہشتگردی کا گڑھ قرار دے دیا

اس سے قبل کنگنا نے اپنے حق کے لیے احتجاج کرنے والے کسانوں کو خالصتانی دہشتگردکہا تھا


ویب ڈیسک January 06, 2022
پنجاب میں جو کچھ ہوا وہ شرمناک ہے، کنگنا ، فوٹوفائل

ISLAMABAD: بالی ووڈ اداکارہ کنگنارناوت نے بھارتی پنجاب کو دہشتگردی کا گڑھ قرار دے دیا۔

کنگنا رناوت کا شمار بالی ووڈ کی ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو اپنے کام یعنی اداکاری سے زیادہ دیگر معاملات پر رائے دینے کو زیادہ ضروری سمجھتی ہیں۔ اور اس کام میں کبھی کبھی وہ اس حد تک آگے نکل جاتی ہیں کہ انہیں اپنے بیانات کے سنگین نتائج بھگتنے پڑتے ہیں۔

جس کی مثال کنگنا کا وہ بیان ہے جس میں انہوں نے اپنے حق کے لیے احتجاج کرنے والے کسانوں کو خالصتانی دہشتگرد کہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کنگنا نے احتجاج کرنیوالے کسانوں کو 'خالصتانی دہشت گرد' قرار دے دیا

اب اداکارہ نے بھارتی پنجاب کو دہشتگردی کا گڑھ قرار دیا ہے۔ دراصل کل یعنی بدھ کے روز بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا دورہ پنجاب سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر منسوخ کردیا گیا تھا۔ یہ واقعہ پورے بھارت میں موضوع بحث بنا ہوا ہے۔

کنگنا رناوت نے بھی اس معاملے پر سوشل میڈیا پر بیان دیتے ہوئے کہا ''پنجاب میں جو کچھ ہوا وہ شرمناک ہے۔ نریندر مودی جمہوری طور پر منتخب لیڈر اور 1.4 بلین لوگوں کی آواز ہیں۔ ان پر حملہ ہر بھارتی شہری اور جمہوریت پر حملہ ہے۔ پنجاب دہشتگردوں کی کاروائیوں کا گڑھ بنتا جارہا ہے اگر ہم نے انہیں یہیں نہیں روکا تو قوم کو اس کی بڑی قیمت چکانی پڑے گی''۔

یہ بھی پڑھیں: کنگنا رناوت کو مینٹل اسپتال بھجوانے کا مطالبہ

واضح رہے کہ نریندر مودی بدھ کے روز پنجاب کے دورے پر تھے جب فلائی اوور پر کچھ مظاہرین نے ان کےقافلے کو آگے جانے نہیں دیا اور سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر مودی کا دورہ پنجاب منسوخ کرنا پڑا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں