یوکرین میں روسی فوجی کارروائی کے خلاف متحد ہیں نیٹو

کریملن کی جانب سے کیے گئے بہت سے سیکیورٹی مطالبات ناقابل قبول ہیں، وزرائے خارجہ


ویب ڈیسک January 08, 2022
ماسکو نے امریکی تجاویز کی تردید کی ہے کہ وہ یوکرین پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔—فائل فوٹو

ISLAMABAD: نیٹو کے وزرائے خارجہ نے کہا کہ وہ یوکرین میں کسی بھی ممکنہ روسی فوجی کارروائی کے خلاف متحد ہیں اور کریملن کی جانب سے کیے گئے بہت سے سیکیورٹی مطالبات ناقابل قبول ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق 30 وزرا نے جنیوا میں امریکا-روس کے مذاکرات سے پہلے ایک ویڈیو کال کی۔

جس کے بعد برسلز میں نیٹو-روس اجلاس اور ویانا میں وسیع تر مذاکرات ہوں گے جس کی وجہ ماسکو کی طرف سے سیکیورٹی کی ضمانتوں کے مطالبے پر زور دیا گیا ہے۔

بحر اوقیانوس کے اتحاد میں امریکی مشن نے کہا کہ 'تمام نیٹو ممالک کے وزرائے خارجہ نے آج کے غیر معمولی اجلاس میں یوکرین کے خلاف روسی جارحیت کے جواب میں اتحاد کا اعادہ کیا'۔

مزیدپڑھیں: روسی حمایت یافتہ جنگجوؤں اور یوکرین فوج کے درمیان جھڑپ میں اہلکار ہلاک

روس نے یوکرین کے ساتھ اپنی سرحد کے قریب بڑی تعداد میں فوجی تعینات کیے ہیں اور وہ قانونی طور پر پابند ضمانتیں چاہتا ہے کہ نیٹو اپنی مشرق کی طرف توسیع کو روک دے گا۔

ماسکو نے امریکی تجاویز کی تردید کی ہے کہ وہ یوکرین پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

نیٹو کے سیکریٹری جنرل نے ماسکو کے ساتھ آئندہ ہفتے مذاکرات کے امکان کا خیرمقدم کیا کیونکہ کئی مہینوں سے دونوں فریقین نے ایک دوسرے پر یورپ میں امن و استحکام کو خطرے میں ڈالنے کا الزام لگایا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں