پلواما حملہ اقتدارکے بھوکے مودی نے کروایا کانگریس رہنما

وزیراعظم مودی اقتدار کے لئے کچھ بھی کرسکتے ہیں، کانگریس رہنما ادت راج


ویب ڈیسک January 08, 2022
وزیراعظم مودی چاہتے توپلواما حملے میں زخمیوں کی جان بچ سکتی تھی،کانگریس رہنما ادت راج

کانگریس کے رہنما ادت راج کا کہنا ہے کہ پلواما کا حملہ اقتدارکے بھوکے نریندرمودی نے کروایا۔

بھارتی میڈیا سے گفتگومیں کانگریس کے رہنما ادت راج کا کہنا تھا کہ پلواما میں بھارتی سیکورٹی اہلکاروں پرحملہ وزیراعظم نریندرمودی ہی کرواسکتے تھے کیونکہ وہ ہرحال میں 2019 کا الیکشن جیتنا چاہتے تھے۔

ادت راج کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نریندرمودی اقتدارکے لئے کچھ بھی کرسکتے ہیں۔ پلواما حملے میں زخمی سیکورٹی اہلکاروں کوائیرایمبولینس کے ذریعے منتقل کرنے کی درخواست کا وزیراعظم مودی نے کوئی جواب نہیں دیا۔ مودی اجازت دیتے تو40 بھارتی سیکورٹی اہلکاروں کی جان بچ سکتی تھی۔

کانگریس رہنما نے کہا کہ پنجاب میں وزیراعظم مودی کے قافلے پرنہ کسی نے کوئی پتھرپھینکا نہ ہی کوئی حملہ ہوا لیکن یہ پھربھی واویلا مچا رہے اورشورکررہے ہیں۔ یہ ڈرامے کرتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں