ملک میں بارشوں برفباری سے حادثات میں 13 افراد جاں بحق

دیربالا میں برفباری کی باعث مکان کی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے


ویب ڈیسک January 08, 2022
دیربالا میں برفباری کی باعث مکان کی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے

لاہور: ملک کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں اور برفباری سے حادثات و واقعات میں 13 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

دیربالا کے علاقے شیرینگل ڈوگدرہ کے گاؤں مینہ ڈوگ میں برفباری کی باعث مکان کی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق افراد میں ماں اور 4 بچے شامل ہیں۔

ادھر گوجرانوالہ میں حافظ آباد روڈ پر بارش کے باعث گھر کی بوسیدہ چھت گرگئی۔ حادثے میں 2 بچے جاں بحق جبکہ ایک بچہ اور والد زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 5 سالہ اسما اور 8 سالہ اقرا شامل ہیں جبکہ زخمی 3 سالہ عصمت اللہ کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

قصور میں بھی مختلف مقامات پر بارش کی وجہ سے چھتیں گرنے سے 4 افراد جاں بحق اور دس زخمی ہوگئے۔ ایک واقعے میں چھت گرنے سے 8 بھینسیں ملبے کے نیچے دب گئیں۔

کوٹ رادھا کشن کے نواحی گاؤں ہلڑکے پیمار میں بارش کے باعث مکان کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں باپ بیٹا جاں بحق ہوگئے۔ ان میں 75 سالہ برکت اور 45 سالہ یعقوب شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں