قازقستان کے سابق سیکورٹی چیف کوگرفتارکرلیا گیا

سابق سیکورٹی چیف کوغداری کے الزام میں گرفتارکیا گیا ہے


ویب ڈیسک January 08, 2022
قازقستان کے سیکورٹی چیف کوملک میں ہنگاموں کے بعد برطرف کردیا گیا تھا:فوٹو:فائل

RAWALPINDI: قازقستان کے سابق سیکورٹی چیف کو غداری کے الزام میں گرفتارکرلیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق قازقستان کی خفیہ ایجنسی نے بیان میں کہا کہ خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ کریم میسزیموف کوغداری کے الزام میں گرفتارکرلیا گیا ہے۔ سابق سیکورٹی چیف کو ملک میں جاری پرتشدد ہنگاموں کے بعد برطرف کردیا گیا تھا۔

بیان کے مطابق سابق سیکورٹی چیف کے خلاف غداری کے الزامات کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

قازقستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ملک گیراحتجاج جاری ہے۔ ہنگاموں اورپولیس کی کارروائیوں میں اب تک درجنوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں