حسن علی کی مری میں جاں بحق افراد کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر نہ کرنے درخواست

میرا دل ان خاندانوں کے ساتھ ہے جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھودیا، حسن علی


ویب ڈیسک January 09, 2022
مری میں جو کچھ بھی ہوا اسے روکا جاسکتا تھا، حسن علی فوٹوفائل

لاہور: قومی کرکٹر حسن علی نے لوگوں سے مری سانحے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر نہ کرنے کی درخواست کی ہے۔

مری میں ہونے والے حادثے پر جہاں پوری قوم غمزدہ ہے وہیں قومی کرکٹرز بھی اس سانحے پر افسوس کا اظہار کررہے ہیں۔ حسن علی نے ٹوئٹر پر لوگوں سے اپیل کی ہے کہ میتوں کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنا بند کریں۔ مری میں جو کچھ ہوا اسے روکا جاسکتا تھا۔

حسن علی نے مزید کہا کہ میرا دل ان خاندانوں کے ساتھ ہے جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھودیا۔ اللہ پاک تمام مرحومین کی مغفرت فرمائے۔

یہ بھی پڑھیں: مری میں برفباری میں پھنس کر 22 سیاح جاں بحق

واضح رہے کہ سیاحتی مقام مری میں سیر کے لیے جانے والے افراد شدید برفباری میں پھنس گئے تھے۔ وقت پر مدد نہ ملنے کے باعث خواتین اور بچوں سمیت 22 افراد شدید سردی میں ٹھٹھر کر جاں بحق ہوگئے۔ لوگ سوشل میڈیا پر حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کررہے ہیں۔

حکومت نے گزشتہ روز مری میں پیش آنے والے المناک حادثے کے باعث مری کو آفت زدہ قرار دے کر وہاں ایمرجنسی نافذ کردی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں