دنیا کا خشک ترین علاقہ جہاں آج تک کوئی بارش ریکارڈ نہیں کی گئی

دیہاتی لوگ پانی کے حصول کیلئے ایسی جالیاں استعمال کرتے ہیں جو دھند سے پانی کے بخارات کو محفوظ کرلیتی ہیں


ویب ڈیسک January 09, 2022
ایٹاکاما صحرا کے ایک خشک علاقے کی تصویر

لاہور: ایٹاکاما (Atacama) نامی صحرا شمالی چلی میں موجود ہے اور دنیا کا خشک ترین خِطہ ہے۔ یہ خطہ کئی ایسے علاقوں پر مشتمل ہے جہاں تاریخ میں کبھی کوئی بارش ریکارڈ نہیں کی گئی۔

اسی طرح ایٹاکاما کے ساتھ جُڑے اریکا شہر میں 59 سالوں میں 0.03 انچ بارش ہوئی اور اس کے بعد 14 سالوں تک کوئی بارش نہیں ہوئی۔ ایٹاکاما میں موجود گاؤں دیہات کے لوگ پانی کے حصول کیلئے ایسی جالیاں استعمال کرتے ہیں جو دھند میں موجود پانی کے بخارات کو محفوظ کرلیتی ہیں۔

اس کے بعد دنیا کا دوسرا خشک اور گرم ترین علاقہ وادئِ موت (Death valley) ہے جو امریکا میں موجود ہے۔

istock-954424442

یہاں سرکاری ہدایت کے مطابق صبح 10 بجے کے بعد جانا منع ہے کیونکہ گرمی کی وجہ سے تپش اتنی شدید ہوتی ہے کہ بندہ مر بھی سکتا ہے اور میلوں دور کوئی آبادی نہیں ہے جو فوراً مدد کو پہنچ سکے۔ یہاں سال میں صرف 1.96 انچ بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔