لاہور میں فضائی آلودگی اور تاریخی مقامات اجاگر کرنے کیلیے سائیکل ریلی کا انعقاد

شرکا دہلی گیٹ، شاہی حمام، مسجد وزیر خان اور شاہی گزرگاہ سے ہوتے ہوئے شاہی قلعہ لاہور پہنچے


آصف محمود January 09, 2022
شرکا دہلی گیٹ، شاہی حمام، مسجد وزیر خان اور شاہی گزرگاہ سے ہوتے ہوئے شاہی قلعہ لاہور پہنچے (فوٹو : ایکسپریس)

ISLAMABAD: فضائی آلودگی کے خلاف آگاہی اور اندرون شہر لاہور کے تاریخی، ثقافتی کلچر کو اجاگر کرنے کے لیے سائیکل ریلی کا انعقاد کیا گیا، شرکا دہلی گیٹ، شاہی حمام، مسجد وزیر خان اور شاہی گزرگاہ سے ہوتے ہوئے شاہی قلعہ لاہور پہنچے۔

سائیکل ریلی کا اہتمام والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی اور کریٹیکل ماس لاہور(سی ایم ایل ) کی طرف سے کیا گیا تھا۔ گلبرگ لاہور سے شروع ہونے والی سائیکل ریلی میں ڈیڑھ سو کے قریب مرد و خواتین سائیکل سوار شریک ہوئے۔ اس قافلے کی قیادت سائیکلسٹ کامران نے کی جوسائیکل پر ملک بھر کی سیاحت کرچکے ہیں۔

سائیکل رائیڈ مال روڈ، دہلی دروازہ، شاہی حمام، مسجد وزیر خان، گریٹر اقبال پارک سے ہوتے ہوئے شاہی قلعہ پہنچے، فورٹ روڈ فوڈ اسٹریٹ میں شرکا کے لیے کھانے کا اہتمام کیا گیا۔

cycle

منتظمین نے اعلان کیا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی اور اسموگ کے خلاف آگاہی کے لیے 15 جنوری کواسلام آباد سے لاہور کے لیے سائیکل رائیڈ ہوگی جس میں 6 خواتین اور 9 مرد شریک ہوں گے، سائیکل رائیڈر 14 جنوری کو لاہور سے اسلام آباد پہنچیں گے اور رات اسلام آباد قیام کے بعد سائیکلوں پر لاہور کا سفر شروع کریں گے، ایک رات کھاریاں میں قیام کے بعد سائیکل رائیڈر 16 جنوری کو مال روڈ لاہور پہنچیں گے۔

سی ایم ایل کے ترجمان عدیل شاہد کے مطابق سائیکل رائیڈ میں حصہ لینے والے عام شہری ہیں یہ پروفیشنل نہیں ہوں گے اور ان کا مقصد اسموگ اور آلودگی کے خلاف آگاہی پیدا کرنا ہوگا۔

اس کے علاوہ سائیکل رائیڈنگ کو فروغ دے کر سڑکوں پر گاڑیوں کا رش بھی کم کیا جاسکتا ہے۔ اس سے انسانی صحت پربھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں