عمان اور گوادر کے درمیان فیری سروس شروع کرنے کی تجویز

دو طرفہ تجارت کے فروغ کیلیے پاکستانی حکومت اور نجی سیکٹر کے ساتھ ملاقاتیں ہوئیں،عمانی وفد


عمران کمبوہ January 10, 2022
امریکا کیلیے پاکستانی مصنوعات عمان سے ری ایکسپورٹ کی جا سکتی ہیں (فوٹو : فائل)

ISLAMABAD: وزیراعظم پاکستان کو عمان و گوادر کے درمیان فیری سروس شروع کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

عمان کا اعلی سطح کاروباری وفد کے سربراہ اور عمان چیمبر کے چیئرمین انجینئر ردھا الصالح نے واہگہ بارڈر کے دورہ کے موقع پر 'ایکسپریس' سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے اپنے دورہ پاکستان کے دوران کراچی،اسلام آباد اور لاہور کا دورہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دو طرفہ تجارت کے فروغ کیلیے پاکستانی حکومت اور نجی سیکٹر کے ساتھ ملاقاتیں ہوئیں، پاکستانیوں کی لاجواب میزبانی اور حسین یادیں لے کر واپس جا رہے ہیں۔عمان ان چند ممالک میں سے ہے جنھوں نے امریکا کے ساتھ فری ٹریڈ معاہدہ کیا ہے، پاکستانی تاجربھی اس سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں، پاکستانی مصنوعات کو عمان سے امریکہ کو ری ایکسپورٹ کیا جاسکتا ہے۔

وفد کے سربراہ نے مزید کہا کہ عمان کے ذریعے سعودی عرب اور دیگر ممالک تک رسائی نسبتاً آسان ہے اور وقت بھی کم خرچ ہوتا ہے،عمان پاکستان کے لیے خلیج، افریقہ اور دیگر علاقائی منڈیوں تک جبکہ پاکستان عمان کے لیے وسطی ایشیا، چین اور دیگر منڈیوں تک رسائی کیلئے گیٹ وے ہے۔ انھوں نے کہا کہ عمان گوادر کی ترقی میں گہری دلچسپی رکھتا ہے۔

عمان میں پاکستان کے سفیر احسن واگن نے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت کے فروغ کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں