پاکستان کے امن کا دشمن اور مطلوب دہشت گرد محمد خراسانی افغانستان میں مارا گیا

خراسانی پاکستانی عوام اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں سمیت ٹی ٹی پی کے دھڑوں کو متحد کرنے میں مصروف تھا


ویب ڈیسک January 10, 2022
خراسانی پاکستانی عوام اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں سمیت ٹی ٹی پی کے دھڑوں کو متحد کرنے میں مصروف تھا (فوٹو : فائل)

پاکستان کو انتہائی مطلوب تحریک طالبان پاکستان کا دہشت گرد محمد خراسانی افغانستان میں ایک کارروائی کے دوران مارا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کے امن کا دشمن اور ایک انتہائی مطلوب دہشت گرد محمد خراسانی افغانستان میں ایک کارروائی کے دوران ہلاک ہوگیا، اطلاعات ہیں کہ اسے افغان صوبے ننگرہار میں مارا گیا۔

اطلاعات کے مطابق دہشت گرد خراسانی تحریک طالبان پاکستان کا ترجمان تھا جس کا اصلی نام خالد بلتی تھا، عمر اڑتالیس سے پچاس سال کے درمیان تھی اور اس کا تعلق گلگت سے تھا۔ خالد بلتی ٹی ٹی پی کا آپریشنل کمانڈر تھا، وہ میرانشاہ میں دہشت گردی کا مرکز چلا رہا تھا، آپریشن ضربِ عضب کی کامیابی کے بعد افغانستان بھاگ گیا تھا اور شاہد اللہ شاہد کے بعد ٹی ٹی پی کا ترجمان بنا۔

خالد بلتی نے آبائی علاقے سے ابتدائی تعلیم حاصل کی اور 2007ء میں تحریک نفاذ شریعت محمدی میں شامل ہوا۔ اس کے ملا فضل اللہ سے قریبی مراسم تھے،وہ فوجی آپریشن کے بعد افغانستان فرار ہوگیا تھا۔ افغانستان میں طالبان کے برسر اقتدار آنے کے بعد خالد بلتی بھی کابل کے مسلسل چکر لگاتا رہا۔

Terriorist Muhammad Khurasani killed in Afghanistan

دہشت گرد خراسانی پاکستانی عوام اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور کارروائیوں اور ٹی ٹی پی کے مختلف دھڑوں کو متحد کرنے میں مصروف تھا۔

مزید اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ خراسانی تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ مفتی نور ولی محسود کے ساتھ مل کر پاکستان کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ اس نے حال ہی میں پاکستان کے اندر مختلف کارروائیوں کا اشارہ بھی دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں