سیاحوں کے مری اور گلیات میں داخلے پر پابندی میں مزید توسیع کردی گئی

مری اور ملحقہ علاقے کے رہائشیوں کا اس پابندی پر اطلاق نہیں ہوگا


ویب ڈیسک January 10, 2022
مری اور ملحقہ علاقے کے رہائشیوں کا اس پابندی پر اطلاق نہیں ہوگا - فوٹو:فائل

LONDON: حکومت نے سیاحوں کے مری اور گلیات جانے کے لیے عائد پابندی پر مزید توسیع کردی ہے جبکہ رہائشیوں پر اس پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت نے مری اور گلیات جانے کے لیے عائد پابندی میں 24 گھنٹے کی توسیع کردی ہے، مری اور ملحقہ علاقے کے رہائشیوں کا اس پابندی پر اطلاق نہیں ہوگا۔

شیخ رشید نے کہا کہ مری اور گلیات کی صورت حال کا مسلسل جائیزہ لیا جارہا ہے، مری اور گلیات جانے کے لیے پابندی کھولنے کا فیصلہ صورت حال کا جائزہ لے کر کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں