ریلوے کی 33 ٹرینیں اور 26 سیلونیں آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ

خواہشمند پارٹیاں آوٹ سورس کی جانے والی ٹرینوں کی ٹکٹیں بھی خود فروخت کریں گی


Bilal Ghori January 11, 2022
خواہشمند پارٹیاں آوٹ سورس کی جانے والی ٹرینوں کی ٹکٹیں بھی خود فروخت کریں گی۔ فوٹو: فائل

لاہور: پاکستان ریلوے کی33 ٹرینوں سمیت26 سیلونیں آوٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان ریلوے نے 33 منافع کمانے والی مسافر ٹرینوں سمیت26 افسران کی سیلونوں کو آوٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ خواہشمند پارٹیاں آوٹ سورس کی جانے والی ٹرینوں کی ٹکٹیں بھی خود فروخت کریں گی اورکارگو بکنگ سمیت ڈائننگ بوگی کا منافع بھی خود وصول کریں گی جبکہ تمام انفرااسٹرکچر بوگیاں اسٹاف انجن ڈرائیورز لاکھوں روپے یومیہ کا ڈیزل ریلوے کا ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کروڑوں روپے منافع کمانے والی ٹرینوں کی کم پیسوں میں بولی دی گئی ہیں جن میں 2ارب 13کروڑ روپے کمانے والی قراقرم ایکسپریس کی1ارب 84 کروڑ روپے کی بولی دی گئی ہے، تیزگام کیلیے1 ارب 58 کروڑ، ملت ایکسپریس کیلیے1 ارب18 کروڑ 50 لاکھ ،علامہ اقبال ایکسپریس کیلیے 1ارب 14 کروڑ 69 لاکھ، پاکستان ایکسپریس 1ارب 85 کروڑ روپے سے زائد کمانے والی ٹرین کیلیے صرف1 ارب 33 کروڑ10 لاکھ کی بولی دی گئی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں