بھارت نے امریکا سے خنزیر کا گوشت درآمد کرنے کی اجازت دیدی

بھارت نے دو دہائیوں سے سور کے گوشت کی درآمد پر پابندی عائد کر رکھی تھی


ویب ڈیسک January 11, 2022
سور کا گوشت اور اس سے بنی مصنوعات پر دو دہائیوں سے پابندی تھی، فوٹو: فائل

کراچی: بھارت نے پہلی بار امریکا سے سور کے گوشت اور اس سے بننے والی مصنوعات درآمد کرنے کی اجازت دیدی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا نے بھارت کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے جس میں سور کے گوشت اور اس سے بنی مصنوعات پر عائد پابندی ہٹا دی گئی ہے۔

امریکا کے زراعت کے سیکرٹری ٹام ویلسیک اور امریکی تجارتی نمائندے کیتھرین تائی نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارت کا امریکا سے سور کے گوشت کو اپنی مارکیٹ تک رسائی حاصل دینے کا فیصلہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات میں مثبت پیشرفت ہے۔

گزشتہ برس نومبر میں بھارتی دارالحکومت میں منعقد ہونے والی ''ٹریڈ پالیسی فورم'' میں امریکی نمائندے کیتھرین تائی نے امریکا سے سور کے گوشت کی بھارتی منڈی تک رسائی کی اہمیت پر زور دیا تھا۔

بھارت اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدوں کے باعث امریکا نے ایک ارب 60 لاکھ ڈالر کی صرف زرعی مصنوعات بھارت برآمد کی تھیں اور اب سور کے گوشت کی کی بھی اربوں ڈالر کی برآمدات متوقع ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں