امریکا کا افغانستان کومزید30 کروڑ80لاکھ ڈالرامداد دینے کا اعلان

امریکا افغانستان کو کورونا ویکسین کی 10 لاکھ اضافی خوراکیں بھی فراہم کرے گا


ویب ڈیسک January 12, 2022
اضافی امداد فلاحی تنظیموں کے ذریعے افغان عوام تک پہنچائی جائے گی:فوٹو:فائل

امریکا نےافغانستان کو 30 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

وائٹ ہاوس کے مطابق امریکی حکومت نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر افغانستان کو مزید 30 کروڑ 80 لاکھ ڈالرکی امداد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

امریکا حکام کا کہنا ہے کہ اضافی امداد خودمختارفلاحی تنظیموں کے ذریعے افغان عوام میں تقسیم کی جائے گی۔ امداد کے تحت خوراک اوردیگربنیادی ضروریات کا سامان فراہم کیا جائے گا۔

اس اعلان کے بعداکتوبرسے افغانستان کودی جانے والی مجموعی امریکی امداد78 کروڑ20 لاکھ ڈالرہوجائے گی۔

امریکا افغانستان کوکورونا ویکسین کی 10 لاکھ اضافی خوراکیں بھی فراہم کرے گا۔

امریکا اس کے علاوہ افغانستان کو کورونا ویکسین کی اضافی 10 لاکھ خوراکیں بھی فراہم کرے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔