شمالی کوریا کا ہائپر سونک میزائل تجربہ کم جونگ ان نے مشاہدہ کیا

شمالی کوریا کے ہائپرسونک میزائل نے 1000 کلومیٹر دورہدف کونشانہ بنایا


ویب ڈیسک January 12, 2022
شمالی کوریا کا ایک ہفتے میں دوسرا میزائل تجربہ ہے:فوٹو:انٹرنیٹ

ISLAMABAD: شمالی کوریا نے ہائپرسونک میزائل تجربہ کرنے کی تصدیق کردی۔ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے تجربے کا مشاہدہ کیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا نے گزشتہ روز ہائپرسونک میزائل کا تجربہ کیا جس نے 1000 کلومیٹر دورسمندر میں ہدف کو نشانہ بنایا۔

شمالی کوریا کی سرکاری خبرایجنسی کے مطابق تجربے کودیکھنے کے لئے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان بھی موجود تھے۔ کم جونگ ان نے 2 سال بعد کسی میزائل تجربے میں شرکت کی۔

کم جونگ ان کی میزائل تجربے کے دوران کی تصاویر بھی جاری کردی گئیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے شمالی کوریا کی جانب سے میزائل تجربے کی مذمت کرتے ہوئے اسے سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی قرار دیا۔

شمالی کوریا کا ایک ہفتے میں یہ دوسرا میزائل تجربہ اور ہائپرسونک میزائل کا مجموعی طور پر تیسرا تجربہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں