سنجے دت نے فلم ’’کے جی ایف2‘‘ میں باڈی ڈبل استعمال کرنے سے انکار کردیا

نے فلم کے یونٹ کو سخت ہدایات کردی ہیں کہ وہ فلم میں اپنےسارے ایکشن مناظر خود ہی فلمائیں گے


ویب ڈیسک January 13, 2022
نے فلم کے یونٹ کو سخت ہدایات کردی ہیں کہ وہ فلم میں اپنےسارے ایکشن مناظر خود ہی فلمائیں گے ، فوٹوفائل

RAWALPINDI: بالی ووڈ اداکار سنجے دت نے فلم ''کے جی ایف2'' میں باڈی ڈبل استعمال کرنے سے انکار کردیا۔

بالی ووڈ کے منا بھائی ویسے تو ہر طرح کا کردار ادا کرنے کے لیے مشہور ہیں لیکن ایکشن میں بھی ان کا کوئی ثانی نہیں۔ ان کے کریڈٹ میں کئی یاد گار ایکشن فلمیں ہیں۔ اور اب وہ اپنی اگلی فلم میں بھی دھماکے دار ایکشن دکھانے والے ہیں۔

سنجے دت فلم ''کے جی ایف چیپٹر2'' کے ذریعے کناڈا فلموں میں ڈیبیو کرنے جارہے ہیں جس میں وہ ایک سپر ولن 'ادھیرا' کا کردار ادا کریں گے۔ سنجے دت نے اس کردار کے لیے کئی ماہ کی ٹریننگ لی ہے، جس کے بعد انہوں نے فلم کے یونٹ کو سخت ہدایات کردی ہیں کہ وہ فلم میں اپنے سارے ایکشن مناظر خود ہی فلمائیں گے اور ان سینز کے لیے باڈی ڈبل کا استعمال نہیں کریں گے۔

فلم کے یونٹ کے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ فلم میں کئی ایکشن سینز ہیں۔ جب سنجے دت نے بتایا کہ وہ باڈی ڈبل کے بغیر ایکشن سینز کی عکس بندی کریں گے تو پروڈکشن ٹیم نے انہیں حفاظتی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے روکنے کی کوشش کی۔ لیکن سنجے دت نے اپنا موقف برقرار رکھا۔ ان کا خیال ہے کہ اگر انہوں نے ایکشن سینز خود نہیں کیے تو فلم میں ولن ادھیرا کا خطرناک معیار ختم ہوجائے گا۔

واضح رہے کہ ''کے جی ایف2'' کے علاوہ سنجے دت کرن ملہوترا کی اگلی فلم میں اداکار رنبیر کپور کے ساتھ نظر آئیں گے۔ اس کے علاوہ وہ اکشے کمار اور سونو سود کے ہمراہ بھی فلم میں کام کررہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں