علی گل پیر نے منگنی کرلی ویڈیو وائرل

علی گل پیر نے گھٹنے کے بل بیٹھ کر اپنی منگیتر کو انگوٹھی پہنائی


ویب ڈیسک January 13, 2022
علی گل پیر کی منگنی کی تقریب بدھ کے روز ہوئی (فوٹو انٹرنیٹ)

MADRID: وڈیرے کا بیٹا گانے سے شہرت پانے والے مزاحیہ اداکار علی گل پیر نے منگنی کرلی۔

علی گل پیر کی منگنی کی مختصر تقریب کا انعقاد بدھ کے روز کیا گیا، جس میں اہل خانہ اور قریبی لوگوں نے شرکت کی۔

اس تقریب میں علی گل پیر نے کرتا پاجامہ اور شال زیب تن کی جبکہ اُن کی دلہن نے ہلکے نیلے رنگ کا عروسی جوڑا زیب تن کیا۔ دستیاب معلومات کے مطابق علی گل پیر کی منگیتر کا نام عظیمہ ناخدا ہے۔

مزید پڑھیں: صبور علی پیا گھر سدھار گئیں، رخصتی کے وقت آبدیدہ

علی گل پیر نے تقریب میں گھٹنے کے بل بیٹھ کر اپنی منگیتر کو انگوٹھی پہنائی جس پر وہاں موجود لوگوں نے شور کیا اور تالیاں بھی بجائیں۔



واضح رہے کہ چند روز قبل صبور علی، علی انصاری بھی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے جبکہ اُس سے قبل اریبہ حبیب، حبا بخاری بھی پیا گھر سدھار گئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔