میشا شفیع سمیت 5 ملزمان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور کی سیشن عدالت نے میشا شفیع ہتک عزت دعویٰ پر سماعت کا تحریری حکم جاری کردیا


محمد ہارون January 14, 2022
لاہور کی سیشن عدالت نے میشا شفیع ہتک عزت دعویٰ پر سماعت کا تحریری حکم جاری کردیا فوٹوفائل

لاہور: سیشن عدالت نے میشا شفیع سمیت 5 ملزمان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔

لاہور کی سیشن عدالت میں میشا شفیع ہتک عزت دعویٰ پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے تمام ملزمان کو آئندہ سماعت پر 50 ہزار کے مچلکے جمع کروا کر پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

عدالتی فیصلے کے مطابق میشا شفیع، فیضان رضا، حسیم الزمان، ماہم جاوید اور علی گل نے حاضری معافی کی درخواست جمع کروائی لیکن فریقین کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست مسترد کردی گئی۔

لاہور کی سیشن عدالت نے میشا شفیع ہتک عزت دعویٰ پر سماعت کا تحریری حکم جاری کردیا۔ تحریری فیصلہ میں حکم دیا گیا ہے کہ تمام ملزمان آئندہ سماعت پر 50 ہزار کے مچلکے جمع کروا کر پیش ہوں۔

دوسری جانب عدالت نے ملزمہ فریحہ ایوب کی درخواست منظور کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حاضری معافی کی درخواست منظور کی جاتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں