13 سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا ڈراپ سین قاتل سگا چچا نکلا

بھتیجی اپنی مرضی سے شادی کرنا چاہتی تھی جب کہ اس کا رشتہ چچا زاد سے طے تھا، ملزم کا بیان


ویب ڈیسک January 14, 2022
بھتیجی اپنی مرضی سے شادی کرنا چاہتی تھی جب کہ اس کا رشتہ چچا زاد سے طے تھا، ملزم کا بیان۔(فوٹو: ایکسپریس)

CANBERRA: صادق آباد کے علاقے میں 2 ماہ قبل 13 سالہ لڑکی کو اس کے سگے چچا نے قتل کیا تھا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کے علاقے صادق آباد میں 2 ماہ قبل قتل ہونے والی 13 سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا۔ پولیس کے مطابق لڑکی کو اس کے سگے چچا نے قتل کیا، ملزم نے اعتراف جرم کرلیا ہے جب کہ اس سے آلہ قتل برآمد کر لیا گیا ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں مقتولہ کے چچا ملزم عطاء اللہ نے انکشاف کیا کہ مقتولہ اپنی مرضی سے شادی کرنا چاہتی تھی، جب کہ کم عمری میں لڑکی کا رشتہ چچا زاد ( بھتیجے) کے ساتھ طے پایا تھا، مقتولہ کی بےجا ضد اور گھر سے بھاگ جانے کے ڈر کی وجہ سے فائرنگ کر کے قتل کیا۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔