سندھ کی آدھی گیس توپائپ میں ڈالنے کے قابل نہیں ہوتیحماد اظہر

پرویز خٹک ہمارے بڑے ہیں ان کو بولنے کا حق ہے، حماد اظہر


ویب ڈیسک January 15, 2022
سندھ حکومت سندھ کارڈ کھیل رہی ہے،حماداظہر:فوٹو:فائل

ISLAMABAD: وفاقی وزیرتوانائی حماد اظہرکا کہنا ہے کہ سندھ کی آدھی گیس توپائپ میں ڈالنے کے قابل نہیں ہوتی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب میں وزیرتوانائی حماد اظہرنے کہا کہ سندھ حکومت سندھ کارڈکھیل رہی ہے۔سندھ کی آدھی گیس توپائپ میں ڈالنے کے قابل نہیں ہوتی۔ سندھ سے نکلنے والی گیس سندھ میں ہی استعمال ہوتی ہے۔

حماداظہرنے کہا کہ ہمارے لوگوں کی آمدنی میں اضافہ نہیں ہوسکا۔ سن 1960 کے بعد معیشت مفلوج ہوچکی تھی۔ حکومت نے 3 سال میں بنیادی اصلاحات کی ہیں۔ ملک میں صنعتوں اوربرآمدات کوفروغ ملا ہے۔

حماد اظہرکا کہنا تھا کہ گورنراسٹیٹ بینک کوہٹانے کا اختیاروفاقی حکومت کے پاس ہوگا۔ اسٹیٹ بینک کے تمام اثاثے حکومت کی ملکیت رہیں گے۔

وفاقی وزیرنے کہا کہ پرویز خٹک ہمارے بڑے ہیں ان کو بولنے کا حق ہے۔ گیس کنکشن کے معاملے پر پرویز خٹک کو بریفنگ دی جس کے بعد وہ مطمئن ہوئے۔پرویز خٹک نے بطور عوامی نمائندہ اپنے حلقے میں گیس کا معاملہ اٹھایا تھا۔

حماداظہرنے مزید کہا کہ یوریا کی کمی کا مسئلہ طلب میں اضافے کی وجہ سے پید ا ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نےبجلی کی پیداوارکےبجائےترسیل پرتوجہ دی۔ آئی پی پیزکےساتھ دوبارہ مذاکرات کیےگئےجس سےبہتری آئی۔ ایکس چینج ریٹ کے ہیرپھیرنے معیشت کونقصان پہنچایا۔پاکستان نے کم عرصے میں فیٹف کے27 میں سے26 نکات پرعملدرآمد کیا۔

حماد اظہرکا کہنا تھا کہ ہمارے لوگوں کی آمدنی میں اضافہ نہیں ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں