سری لنکن شہری کے اہلخانہ کوسیالکوٹ تاجربرادری کی امداد قابل تحسین ہےوزیراعظم

راج کوانڈسٹریز کوپرینتھا کمارا کی بیوہ کو10 سال تک تنخواہ دینا بھی قابل ستائش ہے، وزیراعظم


ویب ڈیسک January 18, 2022
سیالکوٹ کے تاجروں کا سری لنکن شہری کوامداد دینا قابل تعریف ہے،وزیراعظم:فوٹو:فائل

MADRID: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سری لنکن شہری پریانتھاکمارا کی بیوہ کے اکاؤنٹ میں 1 لاکھ ڈالرز منتقل کرنے پر میں سیالکوٹ کی تاجر برادری کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹ میں کہا کہ پریانتھاکمارا کی بیوہ کے اکاؤنٹ میں 1 لاکھ ڈالرز منتقل کرنے پر میں سیالکوٹ کی تاجر برادری کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔



وزیراعظم نے مزید کہا کہ پریانتھاکمارا کی بیوہ کو ماہانہ تنخواہ کی مد میں 2 ہزار ڈالرز بھجوانے اور 10 برس تک یہ سلسلہ جاری رکھنے کے فیصلے پر راجکو انڈسٹریز بھی تحسین کی مستحق ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔