عدالت کا غیرملکی ماڈل ٹریزا کا پاسپورٹ سمیت دیگر سامان واپس کرنے کا حکم

عدالت نے غیر ملکی ماڈل کا موبائل فون ، پرس ، شناختی کارڈ اور دیگر اشیا کی سپرداری کا حکم دیا ہے


محمد ہارون January 18, 2022
عدالت نے غیر ملکی ماڈل کا موبائل فون ، پرس ، شناختی کارڈ اور دیگر اشیا کی سپرداری کا حکم دیا ہے۔ فوٹوفائل

سیشن کورٹ لاہور نے منشیات اسمگلنگ کے الزام میں سزا پانے والی غیر ملکی ماڈل ٹریزا کا پاسپورٹ سمیت دیگر سامان واپس کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے غیر ملکی ماڈل کا موبائل فون، پرس، شناختی کارڈ اور دیگر اشیا کی سپرداری کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے قرار دیا کہ موبائل فون، پرس اور شناختی کارڈ وغیرہ مال مقدمہ نہیں ہے۔ فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ یہ تمام چیزیں ٹریزا سے چیکنگ کے دوران قبضہ میں لی گئیں تھیں۔

واضح رہے کہ غیر ملکی ماڈل ٹریزا کو کسٹم حکام نے ایئرپورٹ سے منشیات اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ سیشن کورٹ نے ملزمہ کو سزا سنائی تھی۔ لیکن لاہور ہائیکورٹ نے چار سال بعد ملزمہ کو منشیات اسمگلنگ کے الزام سے بری کیا تھا۔

غیر ملکی ماڈل نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ کسٹم حکام نے گرفتاری کے وقت ان کی اشیاء قبضہ میں لے رکھی تھیں عدالت ان کا سامان واپس کرنے کا حکم دے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں