لارا دتہ نے اکشے کمار اور سلمان خان کی دلچسپ عادتیں بتا دیں

مجھ سے میرے ساتھی اداکاروں کی ان عادتوں کے بارے میں اکثر سوال کیا جاتا ہے جو سالوں سے نہیں بدلیں، اداکارہ


ویب ڈیسک January 18, 2022
مجھ سے میرے ساتھی اداکاروں کی ان عادتوں کے بارے میں اکثر سوال کیا جاتا ہے جو سالوں سے نہیں بدلیں، اداکارہ - فوٹو:فائل

ABOTTABAD: بالی وڈ اداکارہ لارا دتہ نے اکشے کمار، سلمان خان اور سنجے دت کی وہ دلچسپ عادتیں بتا دیں جو ان کے چاہنے والوں کو شاہد معلوم نہ ہوں۔

لارا دتہ نے ویب شو 'کون بنے گی شیکھر واتی' کے پروموشن انٹرویو میں کہا کہ مجھ سے اکثر میرے ساتھی اداکاروں کی ان دلچسپ عادتوں کے بارے میں سوال کیا جاتا ہے جو سالوں سے نہیں بدل سکیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ سلمان خان وہ واحد اداکار ہیں جو آدھی رات کو نیند سے جاگ کر بیٹھ جاتے ہیں، انہیں اکثر رات میں فون آتے رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اکشے کمار میرے لائف ٹائم ہیرو ہیں، لارا دتہ

لارا دتہ نے کہا کہ اکشے کمار صبح ہونے قبل ہی اٹھا جاتے ہیں، میرے خیال سے اتنا جلدی تو کوئی بھی نہیں اٹھتا ہوگا۔

سنجے دت کے بارے میں انہوں نے کہا کہ وہ بہت شرمیلے ہیں اور وہ لوگوں سے زیادہ میل جول نہیں رکھتے، اتنے بڑے اسٹار کی یہ عادت اب بھی برقرار ہے۔

لارا دتہ نے 2003ء میں اکشے کمار کے ساتھ فلم 'انداز' سے اپنے کیئریئر کی شروعات کی۔ انہوں نے 2005ء میں فلم 'نو انٹری' میں سلمان خان کے ساتھ اداکاری کی۔ لارا دتہ کو آخری بار فلم 'بیل باٹم' میں سابق بھارتی وزیر اعظم اندرا گاندھی کا کردار ادا کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں