ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے ماں بیٹے کو زخمی کردیا

ماں بیٹا صرافہ بازار سے طلائی زیورات خرید کر گھر جا رہے تھے


ویب ڈیسک January 18, 2022
ماں بیٹا صرافہ بازار سے طلائی زیورات خرید کر گھر جا رہے تھے - فوٹو:فائل

ISLAMABAD: فیڈرل بی ایریا میں ڈکیتوں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر ماں بیٹے کو گولی مار کر زخمی کر دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فیڈرل بی ایریا بلاک 16 میں 20 سالہ مزمل اپنی والدہ نورالصباح کے ساتھ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ ملزمان نے انہیں دن دھاڑے یرغمال بنا کر نقدی، طلائی زیورات اور موبائل فونز چھین لیے تاہم مزاحمت کرنے پر ملزمان نے ماں بیٹے کو گولی مار کر زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق زخمی ماں بیٹا لیاقت آباد صرافہ بازار سے طلائی زیورات خرید کر گھر جا رہے تھے، ملزمان ان سے طلائی زیورات، نقدی اور موبائل فونز چھین کر فرار ہوگئے، ملزمان کی تعداد 2 تھی اور وہ پینٹ شرٹ پہنے ہوئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں