کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں کمی کا نوٹی فکیشن جاری

فروری کے بلوں میں صارفین کو ریلیف ملے گا


ویب ڈیسک January 19, 2022
بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی کا اطلاق صرف کراچی پر ہوگا فوٹو: فائل

MULTAN: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں 76 پیسے فی یونٹ کمی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیپرا کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ نومبر کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں کمی کی گئی ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق قیمت میں کمی کا اطلاق 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے گھریلو، لائف لائن اور زرعی صارفین پر نہیں ہوگا۔

بجلی کی قیمت میں کمی کا ریلیف آئندہ ماہ فروری کے بلوں میں فراہم کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں