پریانتھا کمارا قتل کیس کے پہلے ملزم کو سزا سنادی گئی

سوشل میڈیا پر واقعے کی تشہیر کے ملزم کو 1 سال قید اور 10 ہزار روپے جرمانہ کی سزا


ویب ڈیسک January 21, 2022
سوشل میڈیا پر واقعے کی تشہیر کے ملزم کو 1 سال قید اور 10 ہزار روپے جرمانہ کی سزا

لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت نے پریانتھا کمارا قتل کیس کے پہلے ملزم کو سزا سنادی۔

ملزم عدنان نے سری لنکن شہری کے قتل کو درست قرار دے کر سوشل میڈیا پر واقعے کی تشہیر کی تھی۔ ملزم نے عدالت میں اعتراف جرم کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: سیالکوٹ میں ہجوم نے توہین مذہب کے الزام میں سری لنکن شہری کو قتل کے بعد جلادیا

جج نے ملزم کو 1 سال قید اور 10 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنادی۔ عدنان نے واقعہ کے بعد اپنے یوٹیوب چینل پر ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں ملزمان کے کردار کو درست قرار دیا تھا۔ اس پر ملزم کے خلاف تھانہ رنگپورہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں