جولائی تا نومبر کے دوران صنعتی پیداوار سست روی کا شکار

ابتدائی 5 ماہ میں صنعتی پیداوار میں 3 اعشاریہ 3 فیصد اضافہ ہوا، ادارہ شماریات


Shahbaz Rana January 22, 2022
11 بڑی صنعتوں کی پیداوار میں اضافہ دیگر 4صنعتوں کی پیداوار میں کمی ہوئی۔ فوٹو: فائل

DUBAI: رواں مالی سال کے ابتدائی 5 کے دوران صنعتی پیداوار میں صرف 3 اعشاریہ 3 فیصد ہی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

ادارہ برائے شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے دوران جولائی تا نومبر کے دوران ملک میں صنعتی پیداوار صرف 3 اعشاریہ 3 فیصد ہی بڑھی ہے جبکہ اگر نومبر کے اعداد و شمار کا جائزہ لیں تو گزشتہ مالی سال کے نومبر کے مقابلے میں رواں مالی سال کے ماہ نومبر میں صنعتی پیداوار میں صرف صفر اعشاریہ 3 فیصد اضافہ ہوا۔

وزارت صنعت کے مطابق پندرہ بڑی صنعتوں میں سے 11 نے اپنی پیداوار میں اضافہ ریکارڈ کیا ہے جبکہ دیگر چار صنعتوں کی پیداوار میں کمی واقع ہوئی ہے۔

وزارت صنعت کے اعداد و شمار کے مطابق ان پندرہ بڑی صنعتوں نے جولائی تا نومببر کے دوران اپنی پیداوار میں 2 اعشاریہ 7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا ہے۔ جن صنعتوں میں اپنی پیداوار میں اضافہ ظاہر کیا ہے ان میں ٹیکسٹائل سیکٹر نے ایک فیصد کے قریب گروتھ ظاہر کی ہے جبکہ اشیائے خور و نوش کی صنعت نے 1 اعشاریہ 5 فیصد، پیٹرولیم نے 4 اعشاریہ 7 فیصد، ادویہ ساز صنعت نے 1 اعشاریہ 5 فیصد اور کیمیکلز کی صنعت نے 7 اعشاریہ 5 فیصد اضافہ ظاہر کیا ہے۔

اسی طرح اگر کارسازی کی صنعت نے 35 فیصد اضافہ، اسٹیل کے شعبے نے 25 فیصد اضافہ، چمڑے کی مصنوعات میں 8 اعشاریہ 2 فیصد اضافہ، کاغذسازی میں 8 اعشاریہ 5 فیصد، انجینیئرنگ نے 1 اعشاریہ 5 فیصد جبکہ لکڑی کی صنعت میں 200 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

دوسری جانب کھاد کی پیدواری صنعت میں 6 اعشاریہ 6 فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی ہے، اسی طرح غیردھاتی معدنیات کی پیداوار میں 1 فیصد، برقی آلات کی پیداوار میں 11 فیصد، ربر کی مصنوعات میں 31 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں