کورونا سے متاثرہ لتا منگیشکر کی طبیعت میں بہتری

ڈاکٹرز کی ٹیم لتا منگیشکر کی بہتر دیکھ بھال کر رہی ہے، اہل خانہ


ویب ڈیسک January 22, 2022
ڈاکٹرز کی ٹیم لتا منگیشکر کی بہتر دیکھ بھال کر رہی ہے، اہل خانہ - فوٹو:فائل

MULTAN: کورونا وائرس کا شکار ہونے والی بھارت کی لیجنڈری گلوکارہ لتا منکیشکر کی طبیعت میں بہتری آ رہی ہے۔

انڈیا ٹو ڈے کی رپورٹ کے مطابق لتا منگیشکر کورونا کے باعث تاحال انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل ہیں تاہم اہل خانہ اور دوستوں کا کہنا ہے کہ ان کی طبیعت میں بہتری آ رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لتا منگیشکر کو دعاؤں کی ضرورت ہے، ڈاکٹرز

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر صمدانی کی ٹیم لتا منگیشکر کی بہتر دیکھ بھال کر رہی ہے، ہم ان کی صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ جلد گھر آ جائیں گی۔

گلوکارہ کے اہل خانہ نے یہ بھی درخواست کی کہ لتا منگیشکر کی صحت سے متعلق جھوٹی خبریں نہ پھیلائی جائیں۔

خیال رہے کہ لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر کو رواں کی 8 تاریخ کو کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی حالت کے پیشِ نظر گلوکارہ کو انتہائی نگہداشت وارڈ منتقل کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں