پاکستان کے لیے مزید تین سال کھیل سکتا ہوں وہاب ریاض

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر کا کہنا ہے کہ وبا کے دوران پی ایس ایل 7 کا انعقاد ہمارے لیے ایک چیلنج ہے۔


Sports Reporter January 22, 2022
ڈيرن سيمی ہمارے آئیکون ہیں، وہاب ریاض(فوٹو:فائل)

RAWALPINDI: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر اور پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ ملک کے لیے کھیلنا ہر کھلاڑی کی خواہش ہوتی ہے، پاکستان کے لیے مزید تین سال کھیل سکتا ہوں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ورچوئل پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وہاب ریاض نے کہا کہ کورونا وبا کے دوران پی ایس ایل 7 کا انعقاد ایک چیلنج ہے، ایونٹ میں ہماری ٹیم پشاور زلمی مضبوط ہے اور بھرپور جدوجہد کریں گے، سپر لیگ کے مقابلے سخت اور دلچسپ متوقع ہیں۔

پشاور زلمی کے کپتان کا کہنا تھا کہ آخری وقت ميں اسکواڈ ميں زيادہ تبديلياں کافی چيلنجنگ ہیں، بطور ٹيم ہمارا فوکس صرف جيت پر ہے، ماضی میں فتح کے قریب پہنچ کر ٹرافی نہ جيت سکے، اس سال جیت کے لیے بہت پر امید ہیں۔

پاکستان ٹیم کے پیسر کا ماننا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے اس سیزن میں بھی ٹاس کا کردار اہم ہوگا، پچ کے حساب سے ٹیم تشکیل دیں گے، امید ہے کہ غیر ملکی کھلاڑی بھی ٹیم کو جلد جوائن کرلیں گے، ميں بہت جنونی ہوں، اسی لیے آج بھی کرکٹ کھیل رہا ہوں۔

وہاب ریاض نے مزید کہا کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے سب کو ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا، مکمل ہوٹل بک ہونا اچھا عمل ہے۔ حارث، حسنين اور شاہين اچھے بولر ہيں، ان کے ليے نيک خواہشات ہيں مگر ميرا کسی نوجوان بولرسے نہيں بلکہ خود سے مقابلہ ہے، بائیو سیکور ببل کا ماحول پچھلے سال کی نسبت بہتر ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں