220 ملین لوٹنے والے مافیاز عمران خان کا کچن چلا رہے ہیں مریم نواز

عمران خان کی دھمکیاں اقتدار سے نکالا گیا تو مزید خطرناک ہو جاؤں گا گیڈر بھبکیوں کے سوا کچھ نہیں، مریم نواز


ویب ڈیسک January 23, 2022
عمران خان کی آواز شکست خوردہ نہیں شکست تسلیم کرنے والے کی آواز ہے، مریم نواز ۔ فوٹو:فائل

RAWALPINDI: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان جن کارٹلز ومافیاز کی شکایات کررہے ہیں وہ ان کے دائیں بائیں ہیں، وہ مافیا جس نے 220 ملین لوٹا وہی ان کا کچن چلا رہا ہے۔

وزیر اعظم عمران کے خطاب پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ آج عمران خان نے جو الفاظ بولے، ہر لفظ میں ناکامی، اور اپنے اور پی ٹی آئی کے مستقبل سے کوئی امید نہیں تھی، عمران خان یہ سب ناگزیر تھا، عمران خان آپ تاریخ ہیں، اور تاریخ ہمیں ایسے لوگوں سے بچنے کا سبق سکھائے گی جو عوامی طاقت سے زیادہ سازشوں پر یقین رکھتے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ ن لیگ والوں کے خلاف بنائے گئے مقدمات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں، آپ کی حقیقت دنیا کے سامنے آگئی ہے،عدلیہ پر الزام نہ لگائیں، آپ کے پاس صرف آپ کا انتقام اور انتقام ہے۔



مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان کی آواز شکست خوردہ نہیں شکست تسلیم کرنے والے کی آواز ہے، چار سالہ دور حکومت صرف دعوے ہی کیے جا رہے ہیں، اور آپ جن کارٹلز ومافیاز کی شکایات کررہے ہیں وہ آپ کے دائیں بائیں ہیں، وہ مافیا جو 220 ملین لے اڑا وہی آپ کا کچن چلا رہا ہے، آپ کی دھمکیاں اقتدار سے نکالا گیا تو مزید خطرناک ہو جاؤں گا گیڈر بھبکیوں کے سوا کچھ نہیں، جس دن آپ اقتدار سے نکلے عوام شکرانے کے نفل پڑھیں گے، آپ نہ تو نواز شریف ہیں جس کے پیچھے عوام کھڑی تھی، اور نہ ہی بیچارے اور مظلوم ہیں، آپ سازشی ہیں اور مکافات عمل کا شکار ہوئے ہیں۔



لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کے اب رونے دھونے اور ڈرامہ کرنے کا کوئی فائدہ نہیں، سامان اٹھائیں اور چلتے بنیں، آپ جتنی دیر اقتدار سے چپکے رہیں گے اپنی اور عوام کی مشکلات میں مزید اضافے کا باعث بنیں گے، آپ عبرت ناک شکست کھا چکے ہیں۔



 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔