کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں مزید تیزی آسکتی ہے ماہرین طب

شہری سردموسم میں احتیاط اورویکسی نیشن لازمی کرائیں،فلو،نزلہ،زکام اورگلے کی خرابی کی علامات کورونامیکرون جیسی ہیں


Tufail Ahmed January 24, 2022
گردآلود ہواؤں سے نظام تنفس متاثراورگلا خراب ہوسکتا ہے، شہری خراب موسم میں زیادہ باہرنہ نکلیں خود کو ہواؤں سے بچائیں فوٹوفائل

کراچی میں سردی کی نئی لہر کے بعد تیز اور گرد آلود ہوائیں چلنا شروع ہو گئی ہیں۔

موسم مزید ٹھنڈا ہونے سے کوورنا وائرس کے پھیلاؤ میں مزید تیزی آسکتی ہے، فلو، نزلہ، زکام اور گلے کی خرابی کی علامات بھی کورونا اومیکرون کی علامات جیسی ہی ہیں۔

سابق وائس چانسلر پروفیسر طارق رفیع اور ای این ٹی کے پروفیسر رزاق ڈوگر اور پروفیسر سعید خان نے ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تیز گرد الود ہوائیں فلو اور نزلہ اور سانس کی بیماریاں پیدا کرسکتی ہیں اور ان کی بیماریوںکی علامات کورونا جیسی ہی ہوتی ہیں، عوام سرد موسم میں احتیاط کریں اور ویکسی نیشن مکمل کرائیں۔

انہوں نے کہا کہ شہری خراب موسم میں غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلیں گرد آلود ہواؤں سے نظام تنفس متاثر ہوتا اور گلے خراب ہوسکتے ہیں،گھر کے گرم مشروبات چائے، قہوا اور یخنی کا استعمال مفید ہے،گلے میں خراش ہونے کی صورت میں گرم پانی سے غرارے کریں.

ماہرین طب کا کہنا ہے کہ کراچی میں سردی کی بارشوں کے بعد یخ بستہ گرد آلود ہواؤں سے موسم شدید سرد ہوگیا ہے ہے جس سے کورونا وائرس کے پھیلنے میں تیزی آسکتی ہے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق شہر میں کورونا کے کیسز میں گزشتہ 2 ماہ کے دوران 100 فیصد سے زائد اضافہ رپورٹ ہوا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں