روسی صدر کے حق میں بیان مہنگا پڑگیاجرمن نیوی چیف مستعفی

مغرب کوروسی صدرکے ساتھ برابری کا سلوک کرنا چاہئیے، جرمن نیول چیف


ویب ڈیسک January 24, 2022
جرمن نیول چیف کو روسی صدرکی حمایت پرتنقید کا سامنا تھا:فوٹو:فائل

لاہور: یوکرین کے معاملے پرروسی صدرکے حق میں بیان پرتنازع کے بعد جرمنی کے نیوی چیف نے استعفیٰ دے دیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق جرمنی کے نیوی چیف کے ایکم نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔ جرمن نیول چیف نے ایک تھنک ٹینک سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ روس کی یوکرین پرحملے کی باتیں بکواس ہیں۔ روسی صدرعزت چاہتے ہیں جوانہیں ملنا چاہئیے۔

جرمن نیول چیف کا مزید کہنا تھا کہ مغرب کوروسی صدرسے برابری کا سلوک کرنا چاہئیے۔

جرمن نیول چیف نے اپنے بیان پرتنازع کھڑا ہونے کے بعد استعفیٰ دے دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ استعفی دینے کا مقصد مزید نقصان کوروکنا ہے۔

یوکرین نے جرمن نیول چیف کے بیان کومسترد کرتے ہوئے اسے ناقابل قبول قراردیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں