عثمان مرزا کیس میں شریک ملزم کی درخواست بریت مسترد

متاثرہ لڑکے لڑکی کے واقعے سے منحرف ہونے کے بعد شریک ملزم نے بریت کی درخواست دائر کی تھی


ویب ڈیسک January 24, 2022
متاثرہ لڑکے لڑکی کے واقعے سے منحرف ہونے کے بعد شریک ملزم نے بریت کی درخواست دائر کی تھی

ISLAMABAD: ای الیون کے علاقے میں عثمان مرزا اور دیگر ملزمان کی جانب سے لڑکے لڑکی پر جنسی تشدد کیس میں اہم پیش رفت ہوگئی۔

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے شریک ملزم عمر بلال کی بریت کی درخواست مسترد کردی۔ ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی نے کیس پر محفوظ فیصلہ سنایا کہ ٹرائل حتمی مرحلے میں داخل ہو چکا اس لیے درخواست مسترد کی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد زیادتی کیس میں لڑکی بیان سے منحرف، ملزمان کو پہچاننے سے انکار

متاثرہ لڑکے لڑکی کے بیان سے منحرف ہونے کے بعد شریک ملزم نے بریت کی درخواست دائر کی تھی۔ عدالت نے کیس میں تفتیشی افسر کے بیان پر جرح کے کل ملزمان کے وکلا کو ہدایت کر رکھی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں