بھارتی فلموں سے خوفزدہ نہیں انڈسٹری کا فروغ مشن ہے سید نور

’’بھائی وانٹٹیڈ‘‘ کی شوٹنگ عارضی طور پر ملتوی کی عکسبندی کیلیے جلد کراچی آؤنگا، سید نور


Cultural Reporter February 16, 2014
’’بھائی وانٹٹیڈ‘‘ کی شوٹنگ عارضی طور پر ملتوی کی عکسبندی کیلیے جلد کراچی آؤنگا، سید نور فوٹو: فائل

ہدایتکار سید نور نے کہا کہ اس وقت جب ہماری فلم انڈسٹری کے بہت سے افراد نے خراب صورتحال کی وجہ سے خاموشی اختیار کرلی تھی میں نے اس وقت بھی اپنی کوششیں جاری رکھیں اور مشکل وقت میں بھی فلمیں بنائیں ۔ اب بھی بہت پرعزم ہوں، فلم انڈسٹری سے میرا گہرا تعلق ہے جو ہمیشہ برقرار رہے گا۔

یہ بات انھوں نے ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انھوں نے کہا کراچی میں امن امان کی صورتحال کی وجہ سے فلم''بھائی وانٹٹیڈ'' کی شوٹنگ عارضی طور پر ملتوی کی تھی لیکن جلد کراچی میں اس کی شوٹنگ شروع کروں گا کیونکہ فلم کی کہانی کراچی سے تعلق رکھتی ہے اور میں اوریجنل لوکیشن پر شوٹنگ کرنیکا فیصلہ کرچکا ہوں، انھوں نے کہا بھارتی فلموں سے نہ پہلے خوف زدہ تھا اور نہ اب ہوں۔ میرا مشن صرف پاکستان کی فلم انڈسٹری کا فروغ ہے اور یہ کام کرتا رہوں گا، فلم انڈسٹری کے لوگوں کو بھی چاہیئے کہ وہ ملک کی موجودہ صورتحال میں ایک محب وطن ہونے کا ثبوت دیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں