ہنگو میں تیل کے کنویں پر حملہ گارڈ ہلاک اور سپر وائزر اغوا

واقعہ پر عوام کا لاش پلانٹ کے سامنے رکھ کر احتجاج، مغوی کی بازیاب کا بھی مطالبہ، وزیر اعلیٰ کا نوٹس


ویب ڈیسک January 27, 2022
واقعہ پر عوام کا لاش پلانٹ کے سامنے رکھ کر احتجاج، مغوی کی بازیاب کا بھی مطالبہ، وزیر اعلیٰ کا نوٹس (فوٹو : فائل)

RAWALPINDI: ہنگو میں نامعلوم افراد نے نجی کمپنی کے تیل کے کنویں پر حملہ کرکے گارڈ کو شہید کردیا اور سپروائزر کو اغوا کرکے لے گئے، واقعے پر عوام نے لاش پلانٹ کے سامنے رکھ کر شدید احتجاج کیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ہنگو میں واقع مول آئل اینڈ گیس کے تیل کے کنویں پر بنے گرگری پلانٹ پر نامعلوم افراد نے حملہ کرکے ایک سیکیورٹی گارڈ کو قتل کردیا اور سپر وائزر کو اغوا کرکے لے گئے۔

واقعے کے بعد عوام نے لاش کو گرگری پلانٹ کے سامنے رکھ کر احتجاج کیا ساتھ ہی سپر وائزر کی بازیابی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اغوا شدہ شخص کو بازیاب کیا جائے ورنہ راست اقدام اٹھانے ہر مجبور ہوں گے۔ مظاہرین کا موقف تھا کہ یہ واقعہ ہنگو انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے پیش آیا۔

اس حوالے سے ڈی ایس پی نظیر نے کہا ہے کہ جائے وقوع سے شواہد جمع کرلیے ہیں، ملزمان کی تلاش جاری ہے جنہیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

دریں اثنا وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے گارڈ کے جاں بحق ہونے پر شدید افسوس کا اظہار کیا ہے اور واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے مغوی کی فوری بحالی کی ہدایت کردی۔

وزیراعلی نے کہا کہ سپروائزر کی بحفاظت بازیابی کے لیے تمام تر اقدامات یقینی بنائے جائیں۔ انہوں نے شہید ہونے والے گارڈ کے اہل خان سے ہمدردی کا اظہار کیا اور پولیس کو صوبے میں تیل نکالنے والی کمپنیوں کی سکیورٹی بہتر بنانے کی ہدایت کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں