ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی وفاقی وزیرعلی امین گنڈا پور الیکشن کمیشن طلب

علی امین کے بھائی عمر امین گنڈہ پور تحصیل سٹی ڈیرہ اسماعیل خان کے امیدوار ہیں، الیکشن کمیشن


ویب ڈیسک January 28, 2022
علی امین کے بھائی عمر امین گنڈہ پور تحصیل سٹی ڈیرہ اسماعیل خان کے امیدوار ہیں، الیکشن کمیشن۔ فوٹو:فائل

ISLAMABAD: الیکشن کمیشن نے ڈیرہ اسماعیل خان میں ہونے والے انتخابات میں وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کی متواتر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا سخت نوٹس لے لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا، جس میں ممبران الیکشن کمیشن کے علاوہ سیکرٹری الیکشن کمیشن اور دیگر سئنیر افسران شریک ہوئے۔

الیکشن کمیشن نے ڈیرہ اسماعیل خان میں ہونے والے انتخابات میں وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کی متواتر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا سخت نوٹس لے لیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ علی امین کے بھائی عمر امین گنڈا پور تحصیل سٹی ڈیرہ اسماعیل خان کے امیدوار ہیں، الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈا پور کے بھائی عمر امین گنڈا پور کو بھی طلب کرلیا۔

الیکشن کمیشن نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان سے رپورٹ طلب کر لی ہے، اور علی امین اور عمر امین کو یکم فروری کی سماعت کے لیے نوٹسز جاری کردیئے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں