آصف علی اسلام آباد یونائیٹڈ کے نائب کپتان بن گئے

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے آصف علی کو فخریہ انداز میں نائب کپتان بنانے کا اعلان کیا


ویب ڈیسک February 02, 2022
آصف علی نائب کپتان بنائے جانے پر اسلام آباد یونائیٹڈ کے مشکور (فوٹو، انٹرنیٹ)

LONDON: جارح مزاج بلے باز آصف علی کو اسلام آباد یونائیٹڈ کا نائب کپتان مقرر کردیا گیا۔

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) سیزن 7 کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ نے مایہ ناز بیٹر آصف علی کو ٹیم کا نائب کپتان بنانے کا اعلان کردیا ہے۔

منگل کے روز ملتان سلطانز کے خلاف میچ سے قبل آصف علی کی اسلام آباد یونائیٹڈ میں بطور نائب کپتان تقرری ہوئی۔ ٹیم کے کپتان شاداب خان نے آصف کو فخریہ طور پر نائب کپتان بنانے کا اعلان کیا۔

اُس موقع پر میدان میں موجود ساتھی کھلاڑیوں نے آصف علی کو مبارک باد دی۔

آصف علی نے نائب کپتان بنائے جانے پر اسلام آباد یونائیٹڈ کا شکریہ ادا کیا اور کہا وہ اس اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں