عتیق الرحمان آئے اور اپنی دلہن میرا کو ساتھ لے جائے میرا کی والدہ کی پیشکش

میرا آج تک عتیق الرحمان کی بیوی ہے، والدہ میرا


/کورٹ رپورٹر February 02, 2022
عدالت نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ درست قرار دیتے ہوئے اداکارہ میرا کی تکذیب نکاح کی اپیل مسترد کی تھی فوٹوفائل

PESHAWAR: اداکارہ میرا کی والدہ شفقت زہرہ نے عتیق الرحمان کو پیشکش کی ہے کہ وہ آئے اور اپنی دلہن میرا کو اپنے ساتھ گھر لے جائے۔

اپنے ویڈیو پیغام میں اداکارہ میرا کی والدہ کا کہنا ہے کہ عدالت نے فیصلہ کیا ہے میرا آج تک عتیق الرحمان کی بیوی ہے۔

میں میرا کی والدہ اس فیصلے کا احترام کرتی ہوں اور کہتی ہوں کہ عتیق الرحمن آئے اور اپنی دلہن میرا کو اپنے ساتھ گھرلے جائے اور شرعی قوانین کے مطابق میرا کا جو نان نفقہ بنتا ہے وہ ادا کرے۔ میں اس معاملے میں صلح کروانے میں بھی اپنا کردار ادا کروں گی۔

یہ بھی پڑھیں: میرا کی تکذیب نکاح کی اپیل مسترد؛ عتیق الرحمان کی بیوی قرار

یاد رہے کہ سیشن کورٹ کی جانب سے فیصلہ سنایا گیا تھا کہ اداکارہ میرا کا نکاح درست تھا اور وہ عتیق الرحمان کی بیوی ہے۔ عدالت نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ درست قرار دیتے ہوئے اداکارہ میرا کی تکذیب نکاح کی اپیل مسترد کی تھی۔

واضح رہے کہ اداکارہ میرا نے فیملی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر رکھی تھی اور فیملی کورٹ نے میرا کو عتیق الرحمان کی بیوی قرار دیا تھا۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔