20 سال بعد ایک شخص کے سرسے گولی نکال دی گئی

سردرد کی شکایت پرٹیسٹ کرائے گئے توکھوپڑی میں گولی کی موجودگی کا انکشاف ہوا


ویب ڈیسک February 02, 2022
ڈاکٹرزنے 20 سال تک کھوپڑی میں گولی رہنے کے باوجود زندہ بچ جانے والے شخص کوخوش قسمت قراردیا:فوٹو:انٹرنیٹ

کراچی: سرمیں شدید درد کی شکایت لے کرڈاکٹرکے پاس جانے والے شخص پرانکشاف ہوا کہ وہ 20 سال سے اپنے سرمیں گولی لئے گھوم رہا تھا۔

مسلسل سر درد کونیند کی کمی سمجھ کر جب 28 سال کا چینی شہری ڈاکٹرکے پاس پہنچا توانکشاف ہوا کہ اس کی کھوپڑی کے بائیں حصے میں کوئی چیز موجود ہے۔ جب ٹیسٹ کرائے گئے توپتا چلا کہ وہ گولی تھی۔

چینی شخص نے ڈاکٹرزکوبتایا کہ جب اس کی عمر8 سال تھی تو وہ اوراس کا بھائی گھرمیں موجود ائیرگن سے کھیل رہے تھے۔ اتفاقاً ائیرگن چل گئی اوراس کے سرمیں لگ گئی۔

والدین کی ڈانٹ کے ڈر سے کچھ نہیں بتایا اورگھنے بالوں کی وجہ سے زخم بھی چھپ گیا۔چینی شخص کا کہنا تھا کہ اسے گولی لگنے سے تکلیف بھی نہیں ہوئی اوررفتہ رفتہ وہ اس حادثے کوبھول بھی گیا۔

ڈاکٹرزنے کھوپڑی میں 20 سال تک گولی ہونے کے باوجود بچ جانے والے شخص کو خوش قسمت قراردیا اور آپریشن کے ذریعے گولی نکال دی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں