پنجاب حکومت ایک لاکھ 30 ہزار آسامیوں پر بھرتیاں کرے گی عثمان بزدار

امیدواروں کو بالائی عمر میں 2 برس کی رعایت دی جائے گی، وزیراعلی پنجاب


ویب ڈیسک February 02, 2022
امیدواروں کو بالائی عمر میں 2 برس کی رعایت دی جائے گی، وزیراعلی پنجاب

لاہور: وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت ایک لاکھ 30 ہزار بھرتیاں کرے گی۔

عثمان بزدار نے سرکٹ ہاؤس ڈیرہ غازی خان میں عمائدین اور معززین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت ایک لاکھ 30 ہزار ملازمتوں پر بھرتیاں کرے گی، پہلے مرحلے میں ملازمتوں کی بھرتی کا اشتہار دیا جا چکا ہے، جس کے لئے امیدواروں کو بالائی عمر میں 2 برس کی رعایت دی جائے گی، جس کا نوٹیفکیشن جاری ہو چکا ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ پاکستان ماضی کی حکومتوں کی غلط پالیسیوں کے باعث اپنی اصل منزل سے دور ہوا، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں اب پاکستان درست ٹریک پر آچکا ہے، ساڑھے تین برس کے دوران صرف اور صرف عوام کی خدمت کی ہے، حکومت کے دامن پر کرپشن اسکینڈ ل کا کوئی داغ نہیں، میں اللہ تعالی اور عوام کو جوابدہ ہوں۔

مشیر حنیف پتافی نے کہا کہ وزیر اعلی عثمان بزدار عاجزی اور انکساری کے ساتھ عوام کی خدمت کر رہے ہیں، پنجاب کے عوام خوش نصیب ہیں کہ انہیں عثمان بزدار جیسا عوامی خدمت سے سرشار وزیر اعلی ملا ہے۔

ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا کہ وزیر اعلی عثمان بزدار نے جنوبی پنجاب کو اس کا حق واپس کیا ہے، وزیر اعلی عثمان بزدار کا دور پسماندہ علاقوں کی ترقی کا دور ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں