حکومت نے چیئرمین ایچ ای سی کی بحالی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

وفاقی حکومت نے اپیل میں مؤقف اختیار کیا کہ وفاقی حکومت چئیرمین ایچ ای سی کی مدت کا دورانیہ کم کر سکتی ہے


ویب ڈیسک February 02, 2022
خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے طارق بنوری کی بطور ایچ ای سی چیئرمین بحالی کا فیصلہ کیا تھا—فائل فوٹو

وفاقی حکومت نے طارق بنوری کی ہائرایجوکیشن آف پاکستان (ایچ ای سی) میں بطور چیئرمین بحالی کے عدالتی فیصلے کو عدالت عظمیٰ میں چیلنج کردیا۔

خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے طارق بنوری کی بطور ایچ ای سی چیئرمین بحالی کا فیصلہ کیا تھا۔ وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت نے مذکورہ فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی ہے۔

دائر کردہ اپیل میں استدعا کی گئی کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلہ کے خلاف وفاقی حکومت کی اپیل سماعت کے لیے منظور کی جائے اور طارق بنوری کی بطور چئیرمین ایچ ای سی بحالی کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

وفاقی حکومت نے اپیل میں مؤقف اختیار کیا کہ وفاقی حکومت چئیرمین ایچ ای سی کی مدت کا دورانیہ کم کر سکتی ہے، وفاقی حکومت کے اختیار پر کسی قسم کی کوئی قدغن نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ صدارتی آرڈیننس سے طارق بنوری چئیرمین ایچ ای سی کے عہدے ہٹائے گئے اور اسلام آباد ہائیکورٹ کا بحالی کا فیصلہ درست نہیں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں