پاکستان پوسٹ نے ویسٹرن یونین کی ادائیگیاں بند کردیں

آج سے ملک کے کسی بھی پوسٹ آفس سے شہری ویسٹرن یونین کی ادائیگیاں حاصل نہیں کر پائیں گے


حسیب حنیف February 03, 2022
آج سے ملک کے کسی بھی پوسٹ آفس سے شہری ویسٹرن یونین کی ادائیگیاں حاصل نہیں کر پائیں گے (فوٹو: فائل)

پاکستان پوسٹ کی جانب سے ملک بھر کے پوسٹ آفسز سے ویسٹرن یونین کی ادائیگیوں کوبند کر دیا گیا ہے۔

ایکسپریس کو حاصل دستاویزکے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے پاکستان پوسٹ کے ذریعے ویسٹرن یونین کی ادائیگیوں کا سلسلہ بند کر دیا گیا ہے۔

ویسٹرن یونین کے ذریعے بیرون ملک سے پاکستان آنے والی ادائیگیوں کو پاکستان پوسٹ کے ذریعے شہری ملک بھر میں حاصل کرسکتے تھے تاہم وزارت مواصلات و پوسٹل سروسز کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے ویسٹرن یونین کی ادائیگیوں کے لیے پاکستان پوسٹ کو لیٹر آف کریڈٹ روک دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں