2022 پہلے مہینے میں سیمنٹ کی فروخت میں 1658فیصد کمی

جنوری 2022میں سیمنٹ کی ایکسپورٹ 5 لاکھ 51 ہزار ٹن رہی


Business Reporter February 03, 2022
جنوری 2022میں سیمنٹ کی ایکسپورٹ 5 لاکھ 51 ہزار ٹن رہی۔ فوٹو: فائل

PESHAWAR: جنوری 2022 میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت میں 16.58فیصد کمی واقع ہوئی۔

جنوری 2022 میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت 3.95 ملین ٹن رہی جو گزشتہ سال جنوری میں 4.73 ملین ٹن ریکارڈ کی گئی تھی۔

آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق جنوری 2022کے دوران سیمنٹ کی مقامی فروخت 3.4ملین ٹن رہی جبکہ جنوری 2021میں سیمنٹ کی مقامی فروخت 4.04ملین ٹن رہی تھی۔

سیمنٹ کی فروخت سال بہ سال 15.87فیصد کمی کو ظاہر کرتی ہے اس کے ساتھ ہی سیمنٹ کی ایکسپورٹ میں بھی 20.71فیصد کی نمایاں کمی کا سامنا کرنا پڑا۔ جنوری 2022میں سیمنٹ کی ایکسپورٹ 5لاکھ51ہزارٹن رہی جبکہ جنوری 2021میں 6لاکھ 94 ہزار 934ٹن سیمنٹ ایکسپورٹ کی گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں