وزیراعظم وفاقی وزرا کے ہمراہ 4 روزہ دورے پر چین پہنچ گئے

چینی سفیر ، پاکستانی سفیر نے ہوائی اڈے پر وزیراعظم اور وفد کا استقبال کیا


ویب ڈیسک February 03, 2022
وزیراعظم چینی صدر اور وزیراعظم سے اہم ملاقاتیں کریں گے (فوٹو ریڈیو پاکستان)

کراچی: وزیر اعظم عمران خان وفاقی وزراء کے ہمراہ چار روزہ اہم دورے پر چین پہنچ گئے۔

بیجنگ پہنچنے پر چین کے نائب وزیر خارجہ اور چین میں تعینات پاکستانی سفیر معین الحق نے وزیر اعظم سمیت دیگر مہمانوں کا ہوائی اڈے پر پرتپاک استقبال کیا۔

وزیراعظم عمران خان 4 روز تک چین میں قیام کریں گے، ان کے ہمراہ وفد میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ شوکت ترین، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، وزیر اطلاعات فواد چوہدری، مشیر قومی سلامتی معید یوسف، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور معاون خصوصی چین پاکستان اقتصادی راہداری خالد منصور ہیں۔

وزیراعظم عمران خان چین میں سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے، وہ چینی صدر شی جن پنگ اور چینی پریمئیر لی کی چیانگ سے اہم ملاقاتیں کریں گے، اور اس کے علاوہ پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھنے والے چینی سرمایہ کاروں کے وفود سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں