حیدرآباد میں اپنے ہی گن مین کے ہاتھوں ڈی ایس پی کا قتل

معمولی تلخ کلامی پر کانسٹیبل نے عابد چانڈیو نے ڈی ایس پی فیض محمد دایو پر فائرنگ کردی، پولیس ذرائع


ویب ڈیسک February 03, 2022
ڈاکٹروں کے مطابق متقول کو مردہ حالت میں ہسپتال لایا گیا—فوٹو

PESHAWAR: قاسم آباد کے ڈی ایس پی فیض محمد دایو کو ان کے اپنے ہی گن مین نے فائرنگ کر کے قتل کردیا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ پکوڑا اسٹاپ کے نزدیک معمولی تلخ کلامی پرگارڈ و پولیس کانسٹیبل عابد چانڈیو نے ڈی ایس پی فیض محمد دایو پر فائرنگ کردی۔

پولیس نے بتایا کہ جس وقت یہ واقعہ پیش آیا اس وقت ڈی ایس پی فیض محمد دایو سول کپڑوں میں ملبوس پولیس موبائل میں سوار تھے جبکہ ملزم آصف چانڈیو کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ڈی ایس پی فیض محمد دایو کو فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کی۔

مقتول مقررہ وقت سے زیادہ کام کے ساتھ گھریلو کام بھی کرواتا تھا، گن مین

اس حوالے سے میڈیکو لیگل ڈاکٹر سول اسپتال نے بتایا کہ فیض محمد دایو کو مردہ حالت میں سول ہسپتال منتقل کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ مقتول کی نعش پوسٹ مارٹم کے لیے ایمرجنسی وارڈ سے مردہ خانے منتقل کروا دی گئی ہے۔

زیر حراست گن مین آصف چانڈیو نے ابتدائی بیان پولیس کے افسران کو ریکارڈ کروادیا کہ مقتول مقررہ وقت سے زیادہ کام کے ساتھ گھریلو کام بھی کرواتا تھا، ذہنی دباؤ میں آکر قتل جیسا اقدام اٹھایا ہے۔

مقتول ڈی ایس پی کو 4 سے 5 گولیاں لگی، ایس ایس پی حیدرآباد

ایس ایس پی حیدرآباد ساجد امیر سدوزئی نے زیر حراست گن مین کے ابتدائی بیان سے عدم اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ مزید تفتیش کی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ مقتول ڈی ایس پی کو 4 سے 5 گولیاں لگی تھیں، مقتول کے ڈرائیور سے بھی تفتیش کی گئی ہے کوئی خاص وجہ فی الحال سامنے نہیں آئی۔

بعدازاں گن مین کی فائرنگ سے جاں بحق ڈی ایس پی قاسم آباد فیض محمد دایو کی نماز جنازہ پولیس ہیڈکوارٹر گراؤنڈ میں ادا کرنے کے بعد میت آبائی شہر ٹھل روانہ کردی گئی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں