جسٹس گلزار احمد نے ریٹائرمنٹ کے بعد ’چیف جسٹس‘ والی سیکورٹی مانگ لی

دہشتگردی، ماورائے عدالت قتل سمیت کئی ہائی پروفائل مقدمات کے فیصلے کیے، مراسلہ


ویب ڈیسک February 03, 2022
جسٹس گلزار نے اپنی ریٹائرمنٹ سے قبل ہی حکومت کو مراسلہ لکھا تھا—فائل فوٹو

MULTAN: جسٹس گلزار احمد نے ریٹائرمنٹ کے بعد حکومت سے چیف جسٹس والی فُول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

جسٹس گلزار احمد نے سیکیورٹی فراہمی کے لیے وزارت داخلہ کو مراسلہ ریٹائرمنٹ سے قبل لکھا تھا جس میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ انہوں نے دہشت گردی، ماورائے عدالت قتل سمیت کئی ہائی پروفائل مقدمات کے فیصلے کیے۔

مراسلے میں سابق چیف جسٹس گلزار احمد اور اہل خانہ کو چیف جسٹس والی سیکیورٹی برقرار رکھنے کا تقاضہ کیا گیا تھا۔

انہوں نے وزارت داخلہ کو تحریر کردہ مراسلے میں کہا کہ اقلیتوں کے حقوق، تجاوزات سمیت کئی حساس مقدمات کے فیصلے کیے، اس لیے ریٹائرمنٹ کے بعد گھر اور سفر کے دوران رینجرز کی سیکیورٹی فراہم کی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں